نیویارک ۔ 13جنوری (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔8 نومبر کو امریکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنس کے موقع پر نیویارک شہر کے باشندوں نے ٹرمپ ٹاور کے باہر ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ نیویارک کے شہریوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نو منتخب صدر کی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔دوسری جانب امریکی پولیس نے واشنگٹن میں ایک مظاہرے میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جو گوانتانامو جیل بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-