ٹرمپ کے ہاتھوں شکست خوردہ ہلیری نے اپنی تنہائی ختم کردی، بچوں کی تقریب میں شرکت

121

واشنگٹن ۔ 17 نومبر (اے پی پی) امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد وہ سخت مایوس ہو گئی تھیں۔ انھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ وہ اس قدر مایوس تھیں کہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتی تھیں۔ انھوں نے بچوں کے ایک خیراتی ادارے کو بتایا کہ انتخابات نے بہت سے امریکیوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔کلنٹن نے مجموعی طور پر زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وہ الیکٹورل کالج کی گنتی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے پیچھے رہ گئیں۔