27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک اگاہی مہم کا سلسلہ جاری، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم...

ٹریفک اگاہی مہم کا سلسلہ جاری، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدایت پر ہیلمٹ کی تقسیم

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک آگاہی مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ تقسیم کی تقریب میں ڈی پی او ننکانہ، ڈی ایس پی ٹریفک، سکھ رہنماء اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے سکھ رہنماؤں، انجمن تاجران اور ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ تقسیم کرنے کا مقصد دوران سفر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگہی پھیلانا ہے۔ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ سکھ رہنماء سردار سرجیت سنگھ کنول کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری ہم سب کی قانونی ذمہ داری ہے۔ تقریب میں شریک تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں سکھ رہنماء سردار سرجیت سنگھ کنول، سردار مستان سنگھ، سردار دیا سنگھ، تاجر رہنماؤں میں شیخ علی، شیخ آصف، چوہدری ندیم، چوہدری عبدالرحمان، حکیم شیخ ریاض احمد، ٹریفک پولیس و دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593582

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں