ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا کا گورنمنٹ ہائی سکول نمبرون کے طلباء کو روڈ سیفٹی لیکچر

59

سرگودھا ۔ 23 جنوری (اے پی پی):انچارج ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا ساجد محمود نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبرون کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے اصولوں کے حوالے سے لیکچر دیا۔انہوں نے طلباء کو لین ڈسپلن اور ہیلمٹ کی افادیت

لائسنس نہ ہونے کی صورت میں جرمانے سے آگاہ کیا۔ساجد محمود نے ٹریفک پولیس کی جانب سے اٹھارہ سال کی عمر میں لائسنس کے حصول ،روڈ کراسنگ سے متعلق احتیاط سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ ، طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔