ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں، ڈپٹی کمشنر

35

چکوال۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی زیر صدارت حادثات کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران افضل، پولس و ہائی وے پٹرولنگ پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ ہائی وے، ریسکیو112 اور انسپکٹر ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کامران افضل نے گزشتہ ماہ ٹریفک سے متعلق ٹریفک مینجمنٹ پلان کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے پر آر ٹی اے، پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18 لاکھ 24 ہزار جرمانہ عائد کیا

جبکہ 502 موٹر سائیکل اور رکشہ کے کم عمر ڈرائیور کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انچارج ریسکیو 1122 نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال و تلہ گنگ میں 417 حادثات میں سے 365 موٹر سائیکل اور 35 رکشہ شامل ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے نے روڈ پرحادثات کی روک تھام کے لئے مختلف جگہوں پر سپیڈ بریکر بنانے کی نشاندھی کی جس پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے محکمہ ہائی وے کو مناسب اقدامات کرنے اور محکمہ سول ڈیفنس کو غیر قانونی گیس ری فیلنگ ایجنسی اور ورکشاپ کو سیل کرنے، اور گاڑیوں سے اتارکر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ڈی آر ٹی اے ، ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کو اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے پر قانونی کارروائی کی جائے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔\378