ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، پانچ زخمی

151
Road accident

قصور۔ 08 اگست (اے پی پی):قصور کے دیپالپور روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈھنگ شاہ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت اسلام خان جبکہ زخمیوں کی فیضان، نوید ، نسیم ریاض، شہناز اسلم کے نام سے ہوئی ۔

جاں بحق شخص کی نعش جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔