31.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 78 ہزار کے چالان...

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 78 ہزار کے چالان کئے گئے،ترجمان پولیس

- Advertisement -

لاہور۔30مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد چالان کئے گئے جبکہ 15 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 526 گاڑیوں کے چالان، 519 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔رواں سال کے دوران 34 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 لاکھ 83 ہزار سے زائد چالان کئے جبکہ 03 ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں،ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے، ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز میں شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں