31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت...

ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،ریجنل پولیس آفیسر

- Advertisement -

ملتان۔ 15 مئی (اے پی پی):آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرائیونگ سکول کورس مکمل کرنے والے خواتین و حضرات میں ای ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکا کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی صرف قانونی تقاضا ہی نہیں بلکہ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی علامت بھی ہے،اگر ہم سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھیں گے تو نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال کو بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔ ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں محمد وقاص، اکرام اللہ ، بشریٰ رحمان و دیگر شامل تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں