لاہور۔23 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور سے متعلق اعلی سطح کا خصوصی اجلاس منعقدہوا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے مختلف محکموں کو لاہور کی بہتری کے لئے ٹاسک سونپ دیئےـاجلاس میں لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاـاس کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد منعقدہوگا اور متعلقہ …
ٹریفک مینجمنٹ پلان کی تیاری، پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ کی جائے گی بڑھتی ہوئی تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،وزیراعلیٰ کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔23 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور سے متعلق اعلی سطح کا خصوصی اجلاس منعقدہوا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے مختلف محکموں کو لاہور کی بہتری کے لئے ٹاسک سونپ دیئےـاجلاس میں لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاـاس کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد منعقدہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے ـ وزیراعلیٰ نے محکموں کو ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کا سدباب کیاجائےـمختلف سڑکوں پر صدقے کا گوشت اور پرندے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گیـ آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گےـمیٹرو برج اور انڈرپاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گاـاجلاس میں شہر میں گداگری کے بڑھتے ہوئے رحجان کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کرنے اورماحولیاتی تحفظ کے لئے دھواںاگلتی گاڑیوں کی روک تھام کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیاـوزیراعلیٰ نے کہاکہ بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ/ گرافٹی کی جائے گیـغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیـرہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گیـوزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور بھر کی اہم سڑکوںکی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گیـلاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرایا جائےـشہر بھرکی سٹریٹ لائٹوں کو بحال کیا جائے گاـپارکوں، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کی بحالی کے لئے خصوصی پلان تیار کیا جائے گاـشہر کے مختلف علاقوں میں بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو ضروری مرمت کے بعد بحال کیا جائے گاـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جلوبٹرفلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ تیار کئے جائیںـ شہرکی مختلف ڈسپنسریوں میںڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائی جائےـ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہورمیں سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو مد نظر رکھ کر ٹریفک مینجمنٹ پلان بنایا جائےـ لاہور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور کرائم میں کمی کے لئے فول پروف پلاننگ کی جائےـ







