- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 13 اپریل (اے پی پی):ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر قانونی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جملہ سرکل ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی جانب سے مختلف مقامات پر دوران ناکہ بندی کالے شیشوں، پریشر ہارن، کمسن اور بنا ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بنا نمبر پلیٹ یا فیسنی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581282
- Advertisement -