ٹریفک پولیس سمبڑیال كی تیزرفتاری اورغیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف کارروائی، 5افراد كے خلاف مقدمہ درج

سمبڑیال۔ 21 جولائی (اے پی پی):ٹریفک پولیس سمبڑیال نے تیزرفتاری اورغیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کرکے 5 کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس سمبڑیال کی تیزرفتاری اور غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے موڑ سمبڑیال اور ڈرائی پورٹ چوک چیکنگ کے دوران گاڑیوں میں غیر قانونی …

سمبڑیال۔ 21 جولائی (اے پی پی):ٹریفک پولیس سمبڑیال نے تیزرفتاری اورغیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کرکے 5 کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس سمبڑیال کی تیزرفتاری اور غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹریفک پولیس نے موڑ سمبڑیال اور ڈرائی پورٹ چوک چیکنگ کے دوران گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے اور تیز رفتاری سے چلانے پر 5 ڈرائیورز احمد نوید ، نبیل ، سدھیر، محمد شاکر اورعلی رضا کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں الگ الگ مقدمات درج کرا دیے ہیں۔