ٹریفک پولیس سیالکوٹ کا حادثات کا باعث بننے والے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، اوورلوڈڈ ڈمپرز، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

3

سیالکوٹ۔28جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا حادثات کا باعث بننے والے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، اوورلوڈڈ ڈمپرز، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مقدمات درج، ڈرائیور گرفتار جبکہ متعدد گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے رات 10 بجے کے بعد شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سیف سٹی کیمروں سے نگرانی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ڈمپرز کی فوری بندش کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس بار میں ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔