31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومضلعی خبریںٹریفک پولیس کا بالاکوٹ میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے...

ٹریفک پولیس کا بالاکوٹ میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات اور منی اڈوں کے خلاف کریک ڈاون

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 2 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خاں کی ہدایات پر انسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ انس خان نے ٹریفک پولیس اور بالاکوٹ پولیس کے ہمراہ بالاکوٹ کے مختلف مقامات پر تجاوزات، غیر قانونی منی اڈوں، نو پارکنگ ایریاز اور سڑک کنارے تھڑوں کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن کیا۔

ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر قبضہ کر کے عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تھڑے اور منی اڈے ہٹا دیئے اور روڈ سائیڈوں سے تمام گاڑیوں کو ہٹا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے آزاد کر دیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سیاحتی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر سے سیاحوں کی بالاکوٹ اور گرد و نواح میں آمد شروع ہوچکی ہے اور ان کی سہولت و آسانی کیلئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

انسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ انس خان نے بتایا کہ سڑکوں کو صاف اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے یہ کریک ڈاون بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی پرسکون اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591040

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں