ٹریفک پولیس کا گڑھی روڈ پر دونوں اطراف قائم منی اڈوں کے خلاف آپریشن

104

مانسہرہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈی ایس پی ٹریفک مانسہرہ واجد علی سواتی اور انسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ انس خان نے ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ گڑھی روڈ نزد گورنمنٹ ڈگری کالج کے اطراف مشترکہ آپریشن کیا اور روڈ کے دونوں اطراف پر منی اڈے قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے ڈرائیوروں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان کی گاڑیاں بھی سٹی تھانہ میں بند کردی گئیں۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی ہدایات پر گڑھی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئیے ڈی ایس پی ٹریفک واجد علی سواتی نے روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے آزاد کرایا گیا۔انھوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ منی اڈوں اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت سے سخت کارروائ عمل میں لائیں تاکہ عوام کو ٹریفک جام سے بچایا جاسکے۔