14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک پولیس کو چالان کے جعلی ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور...

ٹریفک پولیس کو چالان کے جعلی ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ٹریفک وارڈزنے ٹریفک پولیس کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، چالان کے جعلی ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا ۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی چالان میسج دکھایا مگر جعلسازی پکڑی گئی،گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک کو روکا، ٹرک ڈرائیور نے پہلے سے جمع کروایا ہوا چالان میسج دکھا دیا۔

- Advertisement -

چالان میسج پرائیویٹ نمبر سے بھیجا گیا تھا جوکہ جعلی نکلا،ٹرک ڈرائیور نے پرائیویٹ نمبر کو چالان کوڈ نمبر سے موبائل میں سیو کیا تھا،ٹریفک وارڈن نے ویری فکیشن کرنے پر ٹرک ڈرائیور کی جعل سازی پکڑ لی۔ٹریفک وارڈن نے ٹرک ڈرائیور کی جعلسازی سامنے آنے پراسے تھانے میں بند کروا دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572393

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں