29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک پولیس کی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم ، سینکڑوں...

ٹریفک پولیس کی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم ، سینکڑوں موٹر سائیکل تھانہ ایکسائزبند

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 12 مئی (اے پی پی):ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف جاری مہم میں سینکڑوں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل بند کر دیئے۔پیر کو ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکل تھانہ ایکسائز میں بند کر دئیے گئے۔اس مہم کے حوالے سے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں جاری ہیں جہاں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو پکڑ کر ایکسائز پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں ان غیر رجسٹر موٹر سائیکلوں کو رجسٹرڈ کرکے چھوڑا جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں