ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ کے خلاف کارروائی،7 گرفتار

137

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسرپشاورسعود خان کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس اورپشاورشہرکے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں 7 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پرگرفتار کرکے موٹرسائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دیئے۔

اس موقع پرسی ٹی اوسعود خان نے کہا کہ شہر بھرمیں ٹریفک قوانین سے متعلق مہمات اوراس پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کا مقصد شہرمیں ٹریفک کا نظام بہتراورشہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔