17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک پولیس کی ٹیم شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے...

ٹریفک پولیس کی ٹیم شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے، ترجمان سیالکوٹ پولیس

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ سٹی ٹریفک پولیس کی آؤٹ ریچ ٹیم موضع ریحان چیمہ میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس سیالکوٹ نےبتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، شہری اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مستفید ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے افراد ہفتے کے ساتوں دن24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ شہری فوری طور پر آؤٹ ریچ ٹیم یا ٹریفک آفس سے رجوع کریں جہاں آپ کو بغیر کسی دشواری کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568498

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں