30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج...

ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ، ٹریفک کی پانچ بڑی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر فوری ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل رکشہ باالخصوص ریڑھی نما موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کریں اور ایف آئی آر درج کی جائے اور خطرناک انداز میں بنائی گئی گاڑیوں کی باڈی اور اوور لوڈنگ کرنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایف آئی آر درج ہوگی۔

- Advertisement -

تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مسلسل جاری رکھیں اور تجاوزات قائم کرنے والوں پر بھی ایف آئی آر درج کی جائے،کم عمر ڈرائیورز اپنی جان کو ہی نہیں بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،کم عمر ڈرائیورز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک پر انسان کی ذرا سی غلطی مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس لاہور بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو حوالات میں بند کیا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں