ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں زیر تربیت افسران کیلئے سیمینارکا انعقاد

120

شیخوپورہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں زیر تربیت افسران کوذہنی کشیدگی سے نمٹتے اور خود کو ہر لحاظ سے منظم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمانڈنٹ این ایچ ایم پی ٹریننگ کالج شیخوپورہ ایس پی امداداللہ شاہد کی زیر قیادت سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی کا 125 سالہ ریکارڈ توڑنے والے عالمی شہرت یافتہ ملک پاکستان کے عظیم سکالر/گیسٹ سپیکر پروفیسر محسن علی نے ذہنی کشیدگی سے نمٹنے اور مسائل درپیش ہونے کے باوجود ایک عظیم انسان بننے کی بابت مفصل روشنی ڈالی۔ یاد رہے کہ پروفیسر محسن علی نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پرملک پاکستان سے چھ گولڈ میڈل حاصل کررکھے ہیں

جن میں سے نمایاں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہاوس آف لارڈ یوکے گولڈ میڈل ہیں اور وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ بطور سفیر لیب ٹاپ سکیم کام بھی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمانڈنٹ این ایچ ایم پی ٹڑیننگ کالج شیخوپورہ ایس پی رائے امداداللہ شاہد نے روایت قائم رکھتے ہوئے نہ صرف مہمان نوازی کی بلکہ مہمان خصوصی کو الوداع کرتے ہوئے تحائف سے بھی نوازا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار بٹ،ڈی ایس پی ظہیرچوقاص،ڈی ایس پی محمد نذیر پی آر او سید محمد قوی حیدر سمیت دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرامز کا مقصد زیر تربیت افسران کی تربیت میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے منظم بنانا اور ذہنی صلاحیتیں بڑھانا تھا۔