ٹرین حادثے میں سکھ یاتریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

57
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ٹرین حادثے میں سکھ یاتریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جانی نقصان پر سکھ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو ہلاک شدگان اور زخمیوں کے لواحقین سے موثر رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔