ٹرین میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہیں،وفاقی وزیرریلوے

118

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب بھارت پاکستان پر الزام تراشی کر ہا ہے ایسے وقت میں عمران خان کو الزام دہرانے نہیں چاہئیں، عمران نے پہلے بھی اسلام آباد کو یرغمال بنایا اب حکومت کو انہیں موقع نہیں دینا چاہئے، پتوکی مال گاڑی اور بس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ اور زخمیوں کو تین لاکھ دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتوکی مال گاڑی اور مسافر گاڑی کا آپس میں تصادم ہوا تھا اس حادثے کی رپورٹ آ چکی ہے ذمہ داران کو معطل کر کے کارروائی کی جائے گی۔ حادثہ کی ذمہ داری گیٹ کیپر پر عائد ہوتی ہے حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے قریب دہشت گرد بم ریلوے ٹریک پر نصب کر رہا تھا کہ ایف سی پولیس نے پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریلوے کو ٹارگٹ کرنے کیلئے دہشت گردوں نے نیا گروپ بنایا ہے جبکہ بلوچستان میں ٹرین میں بم دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور بہت سے زخمی ہیں۔ ریلوے ٹریک کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔