- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میںمنعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمنداداروں سے 30نومبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں حفاظی آلات ، کپڑے، صنعتی سامان ، ماحولیاتی انجینئرنگ ، طبی آلات اور ابتدائی طبی امداد کی ادویات وغیرہ تیاری و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123268
- Advertisement -