اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 16 دسمبر 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں کاسمٹیکس، پرفیومز، بلیک اور نبچرل مصنوعات اور فیشن جیولری سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداری کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور تجارتی نمائش آئیندہ سال 15 مئی کو شروع ہو گی اور تین روز تک جاری رہنے کے بعد 17 مئی 2017ءکو اختتام پذیر ہو گی