ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ماسکو میں تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 5 جولائی 2017ءتک درخواستیں طلب کرلیں

80
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” ڈینٹل ایکسپو“ میں شرکت کیلئے 5 جولائی 2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں دانتوں کے علاج معالجے کی ادویات اور آلات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے زریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے