اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ” ڈوموٹیکس“ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کارپٹس، رگز، ٹیکسٹائل، فلور کورنگ، ووڈ فلورنگ اور دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ” ڈوموٹیکس“ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ” ڈوموٹیکس“ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کارپٹس، رگز، ٹیکسٹائل، فلور کورنگ، ووڈ فلورنگ اور دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 14 جنوری 2017 ءکو ہو گا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد 17 جنوری 2017 ءکو اختتام پذیر ہو گا۔ نمائش میں شرکت کت حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔









