ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آسٹریلیا میں تین روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

148

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 12 تا 14نومبر 2019ء کو ملبورن آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں ٹیکسٹائل ‘ لیدر اینڈ فٹ ویئرز کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔ نمائش میں شرکت کے حوالے سے درخواستیں 26 ستمبر 2019ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔