اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مراکش میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”مراکو ڈینٹل ایکسپو“ میں شرکت کیلئے 8 فروری 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں پریکٹس آلات، آرتھوڈونکس، ڈینٹل آلات، سرجیکل آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ عالمی تجارتی نمائش 25 تا 28 اپریل 2019ءکو مراکش کے شہر کاسابلانکا میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔