ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کا سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے آر پی او ملاکنڈ ریجن اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

110

پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے آر پی او ملاکنڈ ریجن عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب سے ملاقات کی۔

آرپی او اور ڈپٹی کمشنر کو سوات میں ٹریڈ شو کیلئے سیکورٹی دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے زاہد احمد اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے، گزشتہ روز ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے سوات میں منعقدہ ٹریڈ شو کے حوالے سے آرپی او ملاکنڈ ریجن عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب سے اُن کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے تفصیلی سے آگاہ کیا اور ان کو ٹریڈ شو کی کامیابی میں اپنا کردا رادا کرنے سمیت ٹریڈ شو کیلئے سیکورٹی انتظامات اور دیگر اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے ٹریڈ شو کی اہمیت اور افادیت سے آفیسرز کو آگاہ کیا جس پر آر پی او اور ڈپٹی کمشنر نے اپنی اپنی جانب سے ٹریڈ شو کی کامیابی میں اپنا کردارا ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔