ٹریڈ کمیشن آف پاکستان کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کا اقدام

103
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ کمیشن آف پاکستان کی ٹریڈ اتاشی فرح خان کی خصوصی کوشوں سے میچ کے دوران پاکستانی سٹال قائم کیا گیا۔یہ سٹال مشہور کمپنی’’پارٹس ورلڈ‘‘ کے اشتراک سے دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے دوران پاکستان کی تجارت کو فروغ دینے کیلئے لگایا گیا۔

فورم کے ذریعے ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان، خوراک اور دواسازی جیسی صنعتوں میں پاکستان کی مہارت کو اجاگر کیا گیا۔سٹیڈیم کی گنجائش 20,000 تک پہنچنے کی وجہ سے اسٹال کے ذریعہ زبردست فٹ فال کا تجربہ کیا گیا۔ وقفے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ سیاحتی مقامات اور پاکستان کی ثقافت اور تجارت کو فروغ دینے والی دو منٹ کی وڈیو بھی سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر دکھائی ۔قائم مقام ہائی کمشنر فہد امجد نے بھی سٹال کا دورہ کیا۔

قائم مقام ہائی کمشنر نے اس کوشش میں پاکستانی ہائی کمیشن کی حمایت کو سراہا۔کرکٹ میچ کے شرکا اور پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے بڑے پیمانے پر وزارت تجارت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔