30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتجارتی خبریںٹریژری بلز کی نیلامی سے 1477ارب روپے حاصل کئے ،سٹیٹ بنک

ٹریژری بلز کی نیلامی سے 1477ارب روپے حاصل کئے ،سٹیٹ بنک

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بنک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 1477ارب روپے حاصل کئے ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 400ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مطلوبہ ہدف سے زیادہ 1477ارب روپے حاصل کئے گئے۔

ایک ماہ کی مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 580ارب روپے، 3ماہ 318ارب روپے ،6 ماہ 170ارب روپے اور ایک سال کی مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 409ارب روپے حاصل ہوئے۔

- Advertisement -

ایک ماہ کے ٹریژری بلزپر منافع کی شرح میں 15بیسز پوائنٹس کی کمی آئی ہے جبکہ دیگرمدت کے ٹریژری بلز پر منافع کی گزشتہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں