اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 10ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے24832یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 38282یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔
اپریل میں ملک میں 1602یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 48فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں 3083یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی تھی۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموہوئی ہے،مارچ میں ملک میں 1538یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596878