31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومتجارتی خبریںٹریکٹروں کی فروخت میں 9ماہ کے دوران 34فیصد کمی

ٹریکٹروں کی فروخت میں 9ماہ کے دوران 34فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مارچ میں ملک میں ٹریکٹرز کے 1538یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹریکٹرز کے 4608یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہواہے۔

- Advertisement -

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 8712یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12106یونٹس کے مقابلہ میں 28فیصدکم ہے، اسی طرح مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایم ٹی ایل کے 14518یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21093یونٹس کے مقابلہ میں 37فیصدکم ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں