اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر54.72 فیصداضافہ ہوا۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2024 ملک میں 39564 یونٹس ٹریکٹرزکی مقامی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 54.72 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 25571 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹریکٹروں کے 38282 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 24444 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران میسی فرگوسن کے 25748یونٹس اورفئیٹ کے 13798 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی، اسی طرح اسی مدت میں فئیٹ کے 13144یونٹس اورمیسی فرگوسن کے 25138 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔