ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

103
Rescue 1122
Rescue 1122

قصور۔ 17 نومبر (اے پی پی):کوٹ رادھا کشن چھانگا مانگا روڈ پر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی روڈ سے نیچے اتر کر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر دب گئے۔ایک جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو عملہ ۔پیشہ وارانہ مہارت سے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دبے افراد کو نکال لیا۔

افسوسناک ھادثے میں 24 سالہ ارشد مسیح موقع پر جانبحق جبکہ 40 سالہ رحمت علی شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اسموگ اور دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو عملہ نے متوفی اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔