اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پانچ سال کے نامساعد حالات کے بعد ٹریکٹر کی مقامی صنعت کی فروخت میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور زرعی شعبہ کی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں ٹریکٹرز کی مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔