قصور۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ٹماٹرکے پودے کو بہترین نشوونما کے لئے 14سے30سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹرغذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اور حیاتین اے، سی، ریبوفلیون، تھایامین، معدنی نمکیات لوہا، چونااور فاسفورس کا مرکب ہے نیزٹماٹرکو سبزیوں کے ساتھ ملاکر پکانے سمیت سلادکے طورپر استعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگیوں سے بچایاجاسکتاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار ٹماٹر کی پنیری کی منتقلی کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں ہوگا انتخاب کریں کیونکہ ان زمینوں میں نمی دیرتک قائم رہتی ہے اورٹماٹرکی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اور پھولتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکی تیسری فصل کی تیارکردہ پنیری کو وسط دسمبرتک کھیت میں منتقلی کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکیاجائے۔