ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی، پہلی بار ایک ٹیم کے دو بولرز کی ایک اننگز میں 4،4 وکٹیں

123
ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی، پہلی بار ایک ٹیم کے دو بولرز کی ایک اننگز میں 4،4 وکٹیں

کراچی۔6فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے پشاور کیخلاف میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی ۔لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے ایک ہی اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے پاکستان سپر لیگ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنادی۔انہوں نے پشاورزلمی کے خلاف میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔18 گیندوں پر ففٹی اس سیزن کی مشترکہ تیز ترین ففٹی ہے، اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ نے بھی 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔ اس سے قبل کامران اکمل،

آصف علی اور حضرت اللہ زازئی نے 17، 17 گیندوں پر ففٹیاں مکمل کرچکے ہیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود اور شاداب خان نے ایک ہی اننگز میں چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔