32.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹنڈومحمدخان ،منشیات فروشوں کے تعاقب میں ایکسائز پولیس کی موبائل موٹرسائیکل سوار...

ٹنڈومحمدخان ،منشیات فروشوں کے تعاقب میں ایکسائز پولیس کی موبائل موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ کر کھائی میں جا گری، چار جوان زخمی

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان. 16 اکتوبر (اے پی پی):خفیہ اطلاع پر ایکسائز پولیس کی کارروائی، ٹویوٹا کرولا کار میں منشیات موجودگی کی اطلاع پر کار کو روکنے کی کوشش کی گئی کار سواروں نے ایکسائز پولیس کی موبائل کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی،

تعاقب کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پولیس موبائل الٹ کر کھائی میں جا گری، چار جوان زخمی ہوگئے، باوثوق زرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سجاول سے ٹنڈومحمدخان سفید کلر کی ٹویوٹا کرولا کار میں منشیات سپلائی کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے پر بلڑی شاہ کریم روڈ پر جب کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار ایکسائز موبائل کو ٹکر مار کر فرار کی کوشش کی،

- Advertisement -

تعاقب کرنے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پولیس موبائل الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ہرسنگ ٹھاکر، ساجد چانڈیو سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے، پولیس موبائل الٹنے کے باعث منشیات سے بھری کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں