29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹنڈومحمدخان ،ڈپٹی کمشنر نےمختلف پولیو مراکز و دیہاتوں کا دورہ کیا،والدین اپنے...

ٹنڈومحمدخان ،ڈپٹی کمشنر نےمختلف پولیو مراکز و دیہاتوں کا دورہ کیا،والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد حدف مکمل کرنا ہمارا مشن ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں پولیو مراکز کے وزٹ سمیت پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا،ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف دیہاتوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے اور والدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے پولیو ورکرز سے زیرو ڈوز فنگر مارکنگ اور کولڈ چین کا معائنہ بھی کیا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے پولیو مہم کے تحت تحصیل بلڑی شاہ کریم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور بچوں کو دی جانے والی زیرو ڈوز کی فنگر مارکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی عابد علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صادق خواجہ، فوکل پرسن ڈاکٹر مسرور، ڈاکٹر میمونہ سمیت متعلقہ افسران موجود تھے، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سینٹر بلڑی شاہ کریم کا بھی دورہ کیا، انہوں نے پولیو ویکسین کی کولڈ چین کا معائنہ کیا تاکہ ویکسین کی افادیت برقرار رکھنے کے لیے درکار درجہ حرارت اور ذخیرہ کرنے کے نظام کو جانچا جا سکے،

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے اعجاز شاہ کالونی اور ولیج رحیم بخش رند سمیت دیگر دیہاتوں میں بچوں کی فنگر مارکنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی، ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587254

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں