ٹنڈومحمدخان ۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانا ہمارا مشن ہے، کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ کی زیر صدارت قومی انسداد پولیو مہم (NID) کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا
کہ پولیو مہم کا آغاز 26 مئی 2025 سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن A کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ان کی مجموعی صحت کو بہتر بنایا جا سکے، اجلاس میں ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق علی خواجہ، ای ڈی سی ون ذوالفقار علی نظامانی، اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف پٹھان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر شہلا گل،
فوکل پرسنز سميت تمام یونین کونسلز میڈیکل آفیسرز نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے اپریل میں منعقدہ قومی مہم کے دوران نمایاں کارکردگی پر یو سی ایم اوز، پولیو ورکرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593803