ٹنڈومحمدخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار

148
منشیات

ٹنڈومحمدخان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عاشق علی لونڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران مین پوڑی سپلائیئر مصطفی جت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1سو 40 عدد مین پوڑیاں برآمد کر لیں،

شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبدالحق عمرانی نے کارروائی کے دوران مین پوڑی سپلائیئر شیر سامی، عبدالستار پہنور کو گرفتار کر کے قبضے سے 3 سو 50 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں، جبکہ شیخ بھرکیو پولیس نے ایک اور کارروائی میں دوست علی جمالی کو گرفتار کرکے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلیں، ایس ایچ او ٹنڈو غلام حیدر نور الدین ملاح نے کارروائی کے دوران غیر ملکی 2سو10 (انڈین) سفینہ برآمد کرتے ہوئے عبدالجبار سومرو کو گرفتار کر لیا، پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران بھمراج کولہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او عبدالعزیز کھوسو نے پولیس کارروائی کے دوران سجاد سموں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک سو50 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں، پولیس نے شراب کی بھٹی پر کارروائی کے دوران سملان بھٹی کو گرفتار کرکے 3 سو18 لیٹر کچی شراب جبکہ 10 لیٹر غیر تیار شدہ شراب برآمد کرکے شراب کی بھٹی کو مسمار کردیا،

ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محبوب پھوڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران عبدالستار دل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 سو گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں