ٹنڈومحمدخان۔ 08 مئی (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائیوں میں منشیات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکلیں، لوڈر رکشہ و منشیات برآمد کرلیں۔
ڈی ایس پی سید مجاہد شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اللہ وسایو نوہڑی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران چوری شدہ تین عدد موٹرسائیکلیں ایک عدد لوڈر رکشے سمیت ممنوعہ استعمال کی اشیاء برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔