ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (پیر سے) سے شروع ہوگی

268

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ پیر سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مرد، خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں مخلتف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-16 اور ویٹرن ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔