ڈھاکہ ۔ 28 اگست (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) گورننگ کونسل نے ٹورنامنٹ فیس کی عدم ادائیگی پر بریسال بلز فرنچائز کو رواں برس شیڈول بی پی ایل سے باہر کر دیا گیا، اب بی پی ایل 2017ءمیں سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ بی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہا نے اپنے بیان میں کہا کہ بریسال بلز بی پی ایل کے فنانشل ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پر پورا نہیں اتر رہی اسلئے گورننگ کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ فرنچائز رواں سال ہونے والے ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی۔ بریسال بلز کے کھلاڑی آئندہ ماہ ہونے والی پلیئر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔