ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی کا پی آئی اے اور وطن سے والہانہ محبت کا انوکھا انداز، ذاتی گاڑی کی ’’پی آئی اے فین‘‘ کے نام سے کسٹومائز رجسٹریشن کرالی

192
ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی کا پی آئی اے اور وطن سے والہانہ محبت کا انوکھا انداز، ذاتی گاڑی کی ’’پی آئی اے فین‘‘ کے نام سے کسٹومائز رجسٹریشن کرالی

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے ایک مسافر نے پی آئی اے اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنی ذاتی گاڑی کو پی آئی اے کے برانڈ سے مزین کرتے ہوئے ‘پی آئی اے فین’ پلیٹ کے نام سے کسٹومائز رجسٹریشن بھی کرائی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اس منفرد فین کی کاوش کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ترجمان نے ٹورنٹو میں مقیم پی آئی اے کے سب سے بڑے مداح عبدالحسیب خان کی والہانہ عقیدت کا خصوصی اعتراف کیا جنہوں نے پی آئی اے اور وطن عزیز سے محبت میں اپنی ذاتی گاڑی کو پی آئی اے کے برانڈ سے مزین کیا ہے اور اپنی رضاکارانہ رجسٹریشن پلیٹ ‘پی آئی اے فین’ کے ساتھ برانڈ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے دفاتر میں اپنے اس فین حسیب خان کے خیر مقدم اور ایک سمیلیٹر سواری کا اعزاز دینے کی منتظر ہے۔