اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورڈی گلیات سائیکلنگ ریس(کل) جمعہ سے پشاور سے شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کریں گے۔ ریس تین مرحلوں میں ہوگی، پہلا مرحلہ (کل) جمعہ کو پشاور سے اسلام آباد تک ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 11 فروری کو اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک جبکہ تیسرا مرحلہ 12 فروری کو ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک ہوگا وہاں پر اختتامی تقریب ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔