ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیراہتمام 9ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز جمعرات سے ہو گا

94
مظفرگڑھ ،9ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ رائونڈ سموگ کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے زیراہتمام 9ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز کل (جمعرات )سے ہو گا۔ ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے چار اضلاع مظفر گڑھ، لیہ، کوٹ ادو اور جھنگ میں تقریباً 200 کلومیٹر پر محیط ریلی 10 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی ۔ فیصل سٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہو گا۔

ریلی میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد ریسرز مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے جبکہ غیر ملکی ڈرائیورز بھی جیپ ریلی میں شریک ہوں گے۔ جیپ ریلی کے پہلے روز 7 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، انسپکشن اور ٹیگنگ ہوگی۔ دوسرے روز 8 نومبر کو تمام کیٹیگریز کاکوالیفائنگ رائونڈ ہوگا۔

جیپ ریلی کے تیسرے روز 9 نومبر کو سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ آخری روز 10 نومبر کو پری پئیرڈ کیٹیگری، خواتین کیٹگری اور بائیکس کے مقابلے ہونگے۔

اس ریلی میں 100 سے زائد مرد و خواتین ڈرائیورز 13 مختلف کٹیگریز میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔پہلی مرتبہ بگی کو بھی جیپ ریلی کا حصہ بنایا گیا ہے، مقامی اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے شائقین نے بھی اپنے خیمے لگا دیئے ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال بھی بڑی تعداد میں لگا دیئے گئے ہیں ۔