ٹور دی گلیات سائیکلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

108

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ٹور دی گلیات سائیکلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ٹور دی گلیات سائیکلنگ چیمپئن شپ 12 سے 13 نومبر تک پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک مختلف مرحلوں میں کھیلی جانی تھی تاہم ناگزیر کی وجوہات کی بنا پر چیمپئن شپ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔