ٹور دی گلےات سائیکلنگ ریس10 فروری سے شروع ہوگی

94

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زےر اہتمام ٹور دی گلےات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ قومی ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے بتایا کہ سائیکلنگ ریس کا پہلا مرحلہ 10 فروری کو پشاور سے اسلام آباد، دوسرا مرحلہ 11 فروری سے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ 12 فروری سے ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک ہوگا جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔